بھارتی فوج کی تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ ، 50 سالہ خاتون شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی فورسز کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزیاں جاری۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید ہو گئی جبکہ 4سالہ نایاب سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔