(24نیوز)ایف بی آر کا کھاد ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ ، کھاد ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے کھاد مینو فیکچررز کو تمام تر ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ہدایت کی ہے کہ کھاد کمپنیاں اپنے ڈیلرز، سب ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کا ریکارڈ فراہم کریں۔
کھاد خریداروں کے شناختی کارڈ اور این ٹی این نمبرز بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کمپنیوں سے ڈیلرز شپ اور ڈسٹری بیوٹرز کے معاہدوں کے علاوہ بزنس بینک اکاونٹس بھی طلب کرلئے گئے۔ ادھر بے نامی ایڈجیوڈیکٹنگ اتھارٹی میں 21 ریفرنسز دائر کردیئے گئے، اینٹی بے نامی زون کراچی نے 5 ارب 77 کروڑ روپے کی بے نامی جائیدادوں کے ریفرنس دائر کیے ۔ بے نامی شیئرز کے پانچ ریفرنسز دائر کیے گئے ، ان ریفرنسز کی مالیت 15 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے ،بے نامی جائیدادوں کے پانچ ریفرنسز دائر کیے گئے جن کی مالیت ایک ارب 4 کروڑ روپے ہے ،تین کروڑ 45 لاکھ روپے کی بے نامی گاڑیوں کے 12 ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کو جلد ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
ایف بی آر کا کھاد ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ،تفصیلات طلب
Dec 22, 2020 | 19:05:PM