ہمایوں سعید کا کو رونا سے متا ثرہ ماہرہ کے لئے دعا ئیہ پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کی شکار صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ گڈی جی جلدی سے صحتیا ب ہو جاﺅ۔
Happy birthday!! May you get well soon Guddi jee and may Allah always keep you happy & healthy @TheMahiraKhan pic.twitter.com/qw8BtzUJxO
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) December 21, 2020
تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اداکارہ ماہرہ خان کی 36ویں سالگرہ تھی، اس موقع پر جہاں دنیا بھر سے ماہرہ خان کے لیے محبت بھرے پیغامات آئے تو وہیں سوشل میڈیا پر ان کے ساتھی اداکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ ہمایوں سعید نے ماہرہ خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔ہمایوں سعید نے فلم ’بِن روئے‘ کے ایک منظر کی خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں.اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’گڈی جی جلدی سے ٹھیک ہوجائو۔انہوں نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش اور صحت و تندرست رکھے آمین۔‘دوسری جانب ماہرہ خان نے اپنی حالیہ انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ ان کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی اور انہیں امید ہے کہ وہ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔یا د رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا ہے۔