مولانا فضل الرحمن کو نیب کی جانب سے سوالنامہ موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیب خیبر پختوانخواہ نے پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمن کو 26 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھجوا دیا۔
نیب ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کی رہائش گاہ پر نوٹس وصول کیا گیا ہے۔سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنے والد کی خریدی گئی اور وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیل دیں۔
ڈیرہ میں 64 کنال کی مختلف اراضی خریدنے، بیٹے کے نام خریدی گئی 2 کنال 15 مرلہ زرعی زمین، ملتان کینٹ میں بیٹے کے نام 5 مرلہ زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن بتائیں۔ کوئی اور زمین جو آپ یا خاندان نے کسی اور کے نام خریدی ہے اس کا بھی ذریعہ آمدن بتائیں۔
نیب نے پوچھا کہ گل اصغر، نور اصغر، محمد جلال، شیر بہادر، محمد اشرف، عبدالروف، شوکت خان، دین محمد، یاسر، ابرارعلی شاہ، شریف اللہ، ٹکہ خان، حاجی شہزادہ، ابراراحمد اور محمد رمضان سے آپ کا یا پارٹی کا کیا تعلق ہے۔
سوالنامے میں کہا گیا کہ آپ اور خاندان نے زمین کے علاوہ جو کچھ خریدا اس کی اور تحفے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیل دیں۔اپنے اور خاندان کے فروخت شدہ اثاثوں کی تفصیل دیں۔ دوسروں کے نام پر تعمیر کردہ ہوٹل، دکانوں اور گھر کی تفصیل دیں۔
نیب نے مولانافضل الرحمان سے کہا کہ الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں۔ اپنے اور خاندان کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات و مقاصد بتائیں۔ اپنے اور خاندان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات دیں۔اپنی سرپرستی میں چلنے والے مدارس کی تفصیلات دیں، ان کے اکاونٹس، اثاثے، رجسٹریشن کی تفصیلات دیں۔ مدارس سے حاصل ہونے والی آمدنی بتائیں۔ اپنی جماعت کے ملک اور بیرون ملک بینک اکاونٹس کی تفصیلات دیں اور یہ بتائیں کہآپ کی پارٹی کو کون فنڈنگ کرتا ہے۔