(24 نیوز)لیہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ نےبھی اپنا استعفا پارٹی قیادت کو جمع کروادیا ۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ نے بھی اپنا استعفا پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل 4 بار ایم پی اے منتخب ہوا، قیادت کے ساتھ کھڑا ہوں۔قیادت جو بھی فیصلہ کریگی تسلیم کرونگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف بھی اپنا استعفاپارٹی قیادت کو جمع کروا چکے ہیں۔
ن لیگ کے ایک اور ایم پی اے نے استعفا جمع کروا دیا
Dec 22, 2020 | 20:19:PM