وزیر داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کا اختیار،کابینہ نے منظوری دیدی

Dec 22, 2020 | 20:46:PM
 وزیر داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کا اختیار،کابینہ نے منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس چیئرمین سی ڈی اے نے کابینہ کو مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ وزارت دفاع نے اس ضمن میں کابینہ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ 
تفصیلات کے مطاابق کابینہ نے یوٹلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین پر پاکستان ایسینشل سروسز مینٹیننس ایکٹ 1952ءکے اطلاق کی مزید چھ مہینے کے لئے منظوری دی۔ کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960ء میں ترامیم کی منظوری دی۔ یہ ترامیم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے منظور کی گئی ہیں۔ اجلاس میں STEDEC ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونو گرافی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی کابینہ نے چھٹی مردم شماری اور ہاو¿سنگ سینس 2017 رپورٹ مشترکہ مفادات کونسل کی حتمی منظوری کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی۔ کابینہ نے زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نتظیم نو کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ میں وزیرصنعت و پیدا وا کی شمولیت کی منظور ی دی۔ کابینہ نے پاکستان نیوی کے آپریشنل ضروریات پوری کرنے کے لئے جے پی 5 تیل درآمد کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ کو نیپرا کی سالانہ رپورٹ برائے 2019-20ء اور بجلی صنعت کی جائزہ رپورٹ 2020ئ پیش کی گئی۔ قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے کام جاری ہے۔ کابینہ کو بریفنگ توانائی شعبے میں مقابلے کے رحجان کوبڑھایا جارہے ہے تاکہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جاسکے۔ بریفنگ توانائی اور تحقیقی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں جدت لائی جاسکے۔ بریفنگ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ 16دسمبر 2020ءکو ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے وزیر داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترامیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت دی۔ یہ منظوری صرف عدلیہ کے احکامات پر عمل درآمد کے لئے دی گئی ہے۔ ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، جس کی سفارش کابینہ کمیٹی دے گی۔ کابینہ کمیٹی وزیرداخلہ اور وزیر قانون پر مشتمل ہوگی جبکہ مشیر داخلہ و احتساب اور سیکرٹری داخلہ خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوسکیں گے۔ کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء کے تحت ایگزیکٹو ممبر نیشنل میڈیکل اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس آرڈیننس 2020ء کے تحت پمز، وفاقی میڈیکل کمیشن اور سکول آف ڈینٹسٹری کے بورڈ آف گورنرز پر ممبران تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے سیکرٹری توانائی کی بطور چیئرمین پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ، نیشنل انرجی ایفیشینسی کنزرویشن اتھارٹی اور الٹرنیٹوانرجی ڈویلپمنٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔