نئی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس لگانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی کابینہ نے نئی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی۔ نئی گاڑیوں کی خریداری کے بعد 3 ماہ کے اندر فروخت پر ٹیکس لگے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر 50 ہزار روپے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا، ایک ہزار سے دو ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس لاگو ہوگا، دو ہزار سی سی اور اس سے اوپر گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد ہوگا، اضافی ودہولڈنگ ٹیکس 30 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گا، اضافی ودہولڈنگ ٹیکس سے اون منی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔