پرچے کٹنے کی پرواہ نہیں،کل ہر صورت ریلی ہوگی،اختیار ولی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترجمان مسلم لیگ ن کے پی کے کا کہنا ہے کہ کل نالائق اور بزدل حکمرانوں کو مردان میں عوام آئینہ دکھائینگے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیار والی خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مردان ریلی کی اجازت نہ دینے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ مقدمے/ پرچے کٹنے کی پرواہ نہیں کل ہر صورت ریلی ہوگی۔
اختیارولی نے کہا کہ ریلی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، مریم نواز کل ریلی میں شرکت ضرور کرینگی۔ پی ڈی ایم قائدین بھی شریک ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل خیبر پختونخواہ "گو عمران گو" کے نعروں سے گونجے گا۔