منجمد 9 ارب ڈالر بحال نہ کرنے پر افغان شہریوں کا امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) افغانستان کے منجمد 9 ارب ڈالر بحال نہ کرنے پر افغان شہریوں کا کابل میں امریکی سفارتخانے کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ۔
ترکی اردو کی طرف سے ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی حکومت کی جانب سے افغانستان کے منجمد 9 ارب ڈالر کی رقوم کے اکاؤنٹس بحال نہ کرنے پر ہزاروں افراد نے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے بھرپور مظاہرہ کیا ۔افغان عوام نے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے منجمد اثاثے اور امداد بحال کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کس سے ڈرتے ہیں۔؟۔فین کے سوال پر شاداب کا حیران کن جواب