امریکا کے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ایک مرتبہ پھر ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکاتیسری مرتبہ آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی کے ساتھ سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔
غیر ملکی جریدے وارزون کے مطابق امریکا کو پہلی بار ناکامی رواں سال اپریل میں اس وقت ہوئی جب ہائپر سونک میزائل سسٹم لے جانے والے طیارے میں خرابی پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر آ گئی
تیسری بار تجربے کے دوران میزائل طیارے سے علیحدہ تو ہوگیا لیکن اس کا راکٹ انجن چلنے میں ناکام رہا۔
چوتھی بار 15 دسمبر کو اس وقت امریکا کو تجربے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب میزائل سسٹم ہی بی 52 بمبار طیارے سے علیحدہ نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر۔۔سعودی ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی
امریکی فضائیہ کے ڈائریکٹر جنرل ہیتھ کولنز کے مطابق میزائل علیحدہ نہ ہونے کے بعد فضائیہ نے بوسٹر ٹیسٹ فلائٹ کی بھی کوشش کی لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔ ناکام تجربے کے بعد میزائل سسٹم واپس اسلحہ فیکٹری پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا۔