کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کیلئے 18 ہزار روپے انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے پوری دنیا میں تہلکہ مچارکھا ہے ۔پوری دنیا اس کیخلاف حفاظتی اقدامات کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈھ رہی ہے ۔کورونا ویکسین کی تکمیل کے بعد اب اومی کرون سے بچنے کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے دنیا بھر میں اقدامات ہورہے ہیں۔ایسے میں نیویارک کے میئر نے بھی اقدامات تیز تر کر دیئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید10افراد جاں بحق،310نئے کیسز ریکارڈ
نیویارک کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال سے پہلے کورونا کیخلاف بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو100ڈالر یعنی 18 ہزار روپے کے قریب رقم بطور انعام دی جائے گی۔میئر نیویارک نے مزید کہا کہ یہی وقت ہے جب آپ بوسٹر ڈوز کے ذریعے اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چند ہفتے بہت ہی چیلنجنگ ہیں، اس لیے یہ اقدام کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان:دو دن میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف