اومی کرون کا خطرہ ۔۔بل گیٹس نے بھی خبر دار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں اومی کرونا نے تباہی مچارکھی ہے۔اس حوالے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی اومی کرون کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کیلئے 18 ہزار روپے انعام کا اعلان
تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اومی کرون کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹراکاونٹ پر کہا کہ لوگ اس حقیقت کا ادراک کریں کہ ہم وبائی بیماری کے بدترین حصے میں داخل ہو سکتے ہیں۔بل گیٹس نے کہا کہ اومی کرون تاریخ کے کسی بھی وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ جلد ہی دنیا کے ہر ملک میں پھیل جائیگا۔انہوں نے لکھا کہ میرے تمام دوست جان لیں کہ میں نے چھٹیوں کے اپنے تمام منصوبے کینسل کردیئے ہیں۔
Just when it seemed like life would return to normal, we could be entering the worst part of the pandemic. Omicron will hit home for all of us. Close friends of mine now have it, and I’ve canceled most of my holiday plans.
— Bill Gates (@BillGates) December 21, 2021
بل گیٹس نے احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ماسک پہننے، بڑے انڈور اجتماعات سے گریز کرنے، اور ویکسین کروانے کی بھی درخواست کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان:دو دن میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف