سوڈان۔احتجاجی مظاہرے کے دوران دو ہلاک۔ دوخواتین کی عصمت دری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں اتوار کے روز کریک ڈاؤن کے دوران میں زخمی ہونے والا ایک اورشخص چل بسا ہے جبکہ سوڈان کی سماجی ترقی کی وزارت نے بتایا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران میں دو خواتین کی عصمت ریزی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان کی سکیورٹی فورسز نےاتوار کے روز خرطوم میں صدارتی محل کی جانب مارچ کرنے والے ہزاروں افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا۔مظاہرین نے ملک کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان کے خلاف ریلی نکالی تھی۔ان کی قیادت میں فوج نے 25 اکتوبر کو وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت معزول کردی تھی اور خود اقتدار سنبھال لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ایک مرتبہ پھر ناکام
منگل کو آزاد سوڈان ڈاکٹرز کمیٹی نے ایک اور ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔اس نے کہا ہے کہ خرطوم کے جڑواں شہر ام درمان میں 28 سالہ عبدالمنعم محمد علی ’سر میں گولی‘لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔
سوڈانی ڈاکٹروں کی کمیٹی کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران میں ملک بھر میں سڑکوں پر ہونے والی جھڑپوں اور پُرتشدد مظاہروں میں 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دریں اثنا سوڈان کی سماجی ترقی کی وزارت میں خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے یونٹ کی سربراہ سلیمہ اسحاق نے بتایا ہے کہ احتجاج میں شریک دوخواتین مظاہرین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک متاثرہ خاتون نے حکام کے پاس رپورٹ درج کرادی ہےجبکہ دوسری خاتون نے قانونی کارروائی سے انکارکردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق جج پرزیادتی اور رشوت کا الزام۔۔جرم ثابت نہ ہونے پر خاتون گرفتار