(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے دور اور موجودہ دور میں حالات سب کے سامنے ہیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آپ لوگ کام چلا کر دکھائیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریفک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا زرداری ہائوس نوابشاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پہلے عید پر آیا تھا تو آپ کو بتا دیا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی عید میں آپ کے ساتھ نا کروں۔وہ عید میں نے جیل میں کی تھی۔جیل جیالوں کا سرمایہ ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ ہم نے خود کو جدوجہد میں رکھنا ہے،پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے منشور میں جھوٹے وعدے نہیں کئے ہیں۔پاور میں آکر ہم نے عوام کے تین گنا زیادہ کام کئے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ کام کئے ہیں جو کوئی سوچ نہیں سکتا ،ہم نے کے پی کے میں کام کئے، ہم نے زخم پر مرہم رکھنے ہیں۔پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدام کئے۔
سابق صدر نے کہا کہ انجینئرڈ الیکشن میں ہمیں پھنسا کر انہوں نے من پسند لوگوں کو کامیاب کرایا ،میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا آپ لوگ کام چلا کر دکھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر۔۔سعودی ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہوگئی ہے،ہمارے دور میں اور موجودہ دور میں حالات سب کے سامنے ہیں۔ہمارے اور ان کے دور میں فرق صاف ظاہر ہے ،آگے بڑھنے کے لیے ملک کو چلانے کے لیے سوچ وچار کیا جارہا ہے۔اللہ پاک ہم سب کو ایمان دے ہم کوشش کررہے ہیں۔