(24 نیوز)انٹر بینک میں ڈالر15 پیسے مزید مہنگا ہونے سے 178 روپے 20 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے مزید اضافہ ہونے سے 178 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی درآمدات اور بڑھتا کرنٹ اکاونٹ خسارہ روپے پر دباو بڑھا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام سلامتی کا مذہب۔۔ مولانا طارق جمیل نے معافی مانگ لی
معاشی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر ملنے کے باوجود روپے دباو کا شکار ہے۔
سات ماہ 15 روز میں ڈالر 25 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔7 مئی 2021 کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی