مہندی کی تقریب میں فائرنگ ۔۔وائس چئیر مین جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ظہور کی مہندی کی تقریب پر فائرنگ سے وائس چئیر مین جاں بحق جبکہ نعیم خان زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے وائس چئیر مین جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص نعیم خان زخمی ہو گیا ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے واقع کا مقدمہ دلہا کے خلاف درج کردیا ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں دلہا ظہور نے اپنی مہندی کے فنکشن میں فائرنگ کرائی، جس سے یونین کونسل 9کے وائس چئیر مین جاں بحق ہو گئے،پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران فائرنگ کی آوازیں سنیں،پولیس نے بتایا ہے کہ جب میں شادی کی تقریب پر پہنچا تو نعیم خان زخمی تھا، دلہا کے خلاف دفعہ 324کے تحت تھانہ پیرودھائی کے اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دلہا ظہور نے مہندی کے فنکشن پر فائرنگ کرواکر جرم کا ارتکاب کیاہے،نعیم کا ہولی فیملی ہسپتال مین علاج جاری تھا جبکہ نعش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بپھرے جنگلی ہاتھی کا شہری پر وحشیانہ حملہ۔۔ ویڈیو وائرل