آسٹریلیا کو ہرانا ترجیح، دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں،رمیزراجا

Dec 22, 2021 | 13:58:PM

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اس عزم کو دہرایا ہے  کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پریس کانفرنس کرتے ہوئےرمیز راجا کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس گئی اور انگلینڈ نے انکار کیا تو ایشین کونسل میں آواز اٹھائی، اجلاس میں یہ بات کی کہ کسی ایشین ملک کے ساتھ زیادتی ہو تو سب کو کھڑا ہونا چاہیے، نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافات

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجز کا سامنا رہا، ورلڈ کپ پھر غیر ملکی ٹیموں کا واپس جانا بڑے چیلنجز تھے، ہماری نیت صحیح ہے اس وجہ سے زیادہ پریشانی نہیں ہوئی، ہم نے تمام چیزوں کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ پر بات کی۔ایک سوال کے جوا ب میں رمیز راجا نے کہا کہ کوچز کے ساتھ لمبے کنٹریکٹ کرتے تو پھنس جاتے ہیں، ہمیں کوچز نہیں سپیشلسٹ کی ضرورت ہو گی، کوچز نچلی سطح پر لگائے جائیں تو زیادہ بہتری ہو گی، غیر ملکی یا ملکی کوچ لانے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا۔ہماری ٹیم کو  اپنی فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہوگا، کوچز کا کام ٹیم کا ماحول بنانا اور ٹریننگ کروانا ہے لیکن ٹیم نے اوپر جانا ہے تو لیڈر کو نڈر ہونا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کےبھید کھول دیئے

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے پہلے کپتان کو اس کی مرضی کی ٹیم دی، آغاز اچھا  لیکن ابھی بہت کام باقی ہے، اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، ہر انٹرنیشنل میچ کے لیے اتنا ہی زور لگائیں گے جتنا پی ایس ایل کے لیے لگایا۔

مزیدخبریں