ریکارڈتجارتی خسارہ معاشی تباہی کی علامت ہے۔۔شہبازشریف

Dec 22, 2021 | 15:08:PM

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 20 ارب 648 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے جو تباہی کی علامت ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ درآمدات، برآمدات میں عدم توازن کا ثبوت ہے اور اب تک حکومت مہنگائی کا خود اعتراف کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھر مہنگا۔۔ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
 اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈالر 180 روپے کو عبور کر چکا ہے اور ابھی مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے۔ حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافے کے ہولناک نتائج نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ کبھی مہنگائی میں کمی اور کبھی اضافے کے متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام سلامتی کا مذہب۔۔ مولانا طارق جمیل نے معافی مانگ لی
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ منی بجٹ مسلط کرنے اور قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے حکومت استعفیٰ دے۔

مزیدخبریں