ظالم شخص نےگھر میں گھس کر غیر ملکی خاتون کا ایسا حال کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Dec 22, 2021 | 15:42:PM

 (ویب ڈیسک) خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے،  خواتین کے ساتھ زیادتی کے سنگین واقعات نے ہر طرف خوف وہراس پھیلادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے پوش علاقے میں حسن رضا نامی نوجوان زبردستی غیر ملکی خاتون کے گھر میں داخل ہوا، خاتون کو تھپڑ مارے اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی خاتون سے بدتمیزی اور تشدد کرنے والے ملزم حسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 خٰیال رہے کہ خاتون فلپائن کی رہائشی  ہے اور لاہور میں ملازمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارتغرل غازی کی حلیمہ خاتون کی ’’ڈانس ویڈیو ‘‘سوشل میڈیا پر خوب مقبول۔نیا ریکارڈ بنا لیا

مزیدخبریں