دوبارہ گنتی۔۔ پی ٹی آئی کو شکست۔۔ جے یو آئی جیت گئی

Dec 22, 2021 | 15:48:PM

  (مانیٹرنگ ڈیسک) لکی مروت کی تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا جس کے بعد جے یو آئی کے امیدوار کو کامیابی مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر پھر مہنگا۔۔ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 جمعیت علماء اسلام کے مولانا انور بادشاہ 1021 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے جب کہ  پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام سلامتی کا مذہب۔۔ مولانا طارق جمیل نے معافی مانگ لی

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جے یو آئی نے واضح کامیابی حاصل کی جس میں اسے چیئرمین کی 17 اور میئر کی 3 نشستیں ملیں جب کہ ایک بھی میئر شپ پی ٹی آئی کے حصے میں نہ آئی۔


 

مزیدخبریں