کرسچن پاکستان کے وفادار لوگ ہیں۔ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں زندہ رہا تو سی ڈی اے میں کرسچن کالونی بنا کر دوں گا یہ محنتی لوگ ہیں محنت میں عظمت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنڈی میں 30 ارب روپے کا رنگ روڈ کا منصوبہ منظور کرایا ہے 7 ارب روپے کا منصوبہ زچہ بچہ ہسپتال منظور کرایا، ہم سب مسلمان اور کرسچن مل کر کام کرے تو ملک ترقی کرکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:دوبارہ گنتی۔۔ پی ٹی آئی کو شکست۔۔ جے یو آئی جیت گئی
شیخ رشید نے کہا کہ سی ڈی اے میں صحافیوں کے پلاٹس ہیں مگر کرسچن برادری کے لیے کبھی نہیں رکھے گے ،میں زندہ رہا تو سی ڈی اے میں کرسچن کالونی بنا کر دوں گا ۔یہ محنتی لوگ ہیں محنت میں عظمت ہے، کسی دہشتگردی میں کرسچن کا نام نہیں مسیح برادری کو ہیپی کرسمس کہتا ہوں ۔میری طبعیت تین چار دن سے خراب ہے مگر تقریب میں شمولیت کا کہا تھا اس لیے آیا یہاں باہر سے آ کر لوگوں نے محل بنا لیے ہیں، لیکن کرسچن بستی کچی کی کچی ہے وعدہ کرتا ہوں کرسچن بستی کو پکا کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں
انہوں نے مزیدکہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے کرسچن برادری کو پکی چھت فراہم کروں گا۔ راولپنڈی میں پڑھا، پیدا پنڈی ہوا، میرے دوست کرسچن ہیں کرسچن لوگ پاکستان کے وفادار لوگ ہیں۔