(24 نیوز) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر فلمسٹار میرا کو نوٹس جاری کرکے تین جنوری تک ڈیڈلائن دے دی۔
فلمی دنیا میں میرا کے نام سے مشہور ارتضی رباب کو ڈی ایچ اے کینٹ میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس جاری کردیاگیا۔ ایف بی آر نے آخری تاریخ گزرنے کے باوجود فلمسٹار میرا کو سال 2021,2020کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوبارہ گنتی۔۔ پی ٹی آئی کو شکست۔۔ جے یو آئی جیت گئی
ایف بی آر نے فلمسٹار میرا کو گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 3جنوری تک مہلت دے دی ہے -
یہ بھی پڑھیں:نازیبا تصویر کا معاملہ۔۔ شاہ رخ کو کتنے سال سزا ہوئی؟
ایف بی آر نے فلمسٹار میرا کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 114کے تحت نوٹس جاری کیا، میرا کو گوشوارہ جمع نہ کرانے کی صورت میں جرمانے کا بھی عندیہ دےدیا گیاہے۔