(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں اومی کرون کے پھیلنے کے بعد اسرائیل نے ساٹھ سال زائد شہریوں کیلئے کورونا کی چار خوراکیں لازمی قرار دیدی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنوری میں لاک ڈائون کا امکان۔۔
امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل دنیا کا پہلا ملک ہے جو اپنے شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی چار خوراکیں آفر کررہا ہے ۔امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت میں ماہرین صحت نے ویکسین کی چوتھی خوراک کی تجویز پیش کی جس کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے دیدی ۔اسرائیلی وزیراعظم نے لوگوں کو ہدایت کی کہ ٹائم ضائع مت کریں ۔۔جتنا جلدی ممکن ہوسکے چوتھی خوراک حاصل کریں ۔اسرائیل نے یہ فیصلہ اومی کرون سے پہلی ہلاکت کے بعد کیا ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیل کے ایک ہسپتال میں اومی کرون سے ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی ۔اس کے علاوہ کئی لوگوں میں اومی کرون کی تشخیص بھی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:ارتغرل غازی کی حلیمہ خاتون کی ’’ڈانس ویڈیو ‘‘سوشل میڈیا پر خوب مقبول۔نیا ریکارڈ بنا لیا
کورونا ویکسین کی دو نہیں چارخوراکیں لازمی قرار
Dec 22, 2021 | 17:02:PM