پنجاب میں مفت دودھ پروگرام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سکول کے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول کے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی۔ جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے سکول مِلک پروگرام شروع کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری سکولوں میں بچوں کو روزانہ دودھ مفت فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کیپٹن صفدرکے خلاف غداری کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بچوں میں غذائی قلت کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور ان کے ویژن کی روشنی میں اس منصوبے کا آغاز کیا گیا۔صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ غذائی قلت ایک عالمی مسئلہ ہے اور بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت، نشوونما میں کمی اور کم وزن کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سب پہ بھاری پھر زرداری۔۔مفاہمت کے بادشاہ کا دبنگ اعلان
"سکول جانیوالے بچوں کیلئے دودھ پروگرام" کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
— Hasnain Dreshak (@HasnainDreshak) December 21, 2021
صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت@RajaYassirPTI @UVAS_Official pic.twitter.com/lYGcCv48Mo