حجاب والی خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا۔۔کیا انعامات ملیں گے۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک نائجیریا میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں "مِس نائیجر یا" کا تاج 18 سالہ شاتو کرگو (Shatu Garko) کے سر پر سج گیا۔ 21 کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں شاتو مقابلہ حسن جیتنے والی پہلی باحجاب مسلمان خاتون ہیں۔
العریبہ چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق مقابلے میں 18 خواتین کے درمیان ٹائیٹل کیلئے سخت مقابلہ تھا۔ نائجیریا میں 1957ء سے مقابلہ حسن منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہر مرتبہ اس مقابلے کے موقع پر ملک میں تنازع پیدا ہو جاتا ہے۔شاتو کو مقابلہ حسن میں فاتح قرار دیئے جانے کے بعد ایک کروڑ نائیرا (25 ہزار ڈالر) کی رقم بطور انعام پیش کی گئی۔ ساتھ ہی انہیں ایک سال کی مدت کے لئے ایک پر تعیش اپارٹمنٹ میں گاڑی کے ساتھ رہائش بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی۔۔بھارت نے پاکستان کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی