بلدیاتی انتخابات کیوں ہارے ؟۔۔۔وزیراعظم کو وزیراعلیٰ نے رپورٹ پیش کردی

Dec 22, 2021 | 18:54:PM
وزیراعلیٰ کے پی، حالیہ بلدیاتی انتخابات، رپورٹ پیش
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ کے پی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کی رپورٹ پیش کی رپورٹ میں الیکشن میں ناکامیوں کی وجوہات بتائی گئیں ۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کے پی الیکشن بدانتظامی کی وجہ سے ہارے ،ٹکٹوں کی تقسیم بھی ناکامی کی وجہ قرار،رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ پارٹی کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑا،الیکشن میں پارٹی امیدواروں کا بہترین چناﺅ نہ ہونے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت گر گئی
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ مقامی پارٹی رہنماﺅں نے نامزد امیدواروں سے اختلاف رکھا ،بلدیاتی الیکشن میں پارٹی منظم نظر نہیں آئی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے آئندہ مرحلے میں خود امیدواروں کے چناﺅ کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو پی ٹی آئی کارکنوں کو منظم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پہلے مرحلے کے نتائج سے سبق سیکھنا ہوگا ،پارٹی کے اندرونی اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حرامانی کی گلوکاری کے شعبے میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔گانے کیساتھ ڈانس کی ویڈیوز وائرل