(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران لکھے گئے نازیبا کلمات کے معاملے میں درج شدہ ایف آئی آر کے حوالے سےممبئی پولیس کے روبرو حاضر ہونے میں یہ کہہ کر معذوری طلب کی کہ وہ فی الوقت بیرون شہر ہیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کے وکیل رضوان صدیقی نے پولیس کو ایک تحریری درخواست دیکر اس بات سے مقامی پولیس کو اطلاع دی ہے اور حاضری کی اگلی تاریخ طلب کی ۔یاد رہے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی شہر کے کھار پولیس سٹیشن میں سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حجاب والی خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا۔۔کیا انعامات ملیں گے۔۔؟