نسل پرست رویہ۔۔ڈین ایلگر کی گریم سمتھ اور مارک باؤچر کی حمایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ڈین ایلگر نسل پرستی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے الزام میں ملوث ٹیم کے کوچ اور انتظامیہ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ انہیں وہ حمایت نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر کا یہ تبصرہ کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کرکٹ ڈائریکٹر گریم اسمتھ اور ان کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے طرز عمل کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
واضح رہےکہ سوشل جسٹس اینڈ نیشن بلڈنگ (ایس جے این ) کمیشن نے گریم اسمتھ ،مارک باؤچر اور سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز سمیت دیگر پر نسل پرستی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حجاب والی خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا۔۔کیا انعامات ملیں گے۔۔؟