آئندہ پورے ملک میں انتخابی نتائج پشاور جیسے ہوں گے ، مولانا فضل الرحمن 

Dec 22, 2021 | 19:48:PM

(نیوز ایجنسی)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آئندہ پورے ملک میں انتخابی نتائج پشاور جیسے ہوں گے ، لبرل ازم کے نام پر حیوانی معاشرہ کی تشکیل چاہنے والی قوتوں سے ہماری جنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں ۔۔تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز

تفصیلا ت کےمطابق جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی علوم کی حفاظت کریں ،ہمارے حکمران مدارس کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران حدیث اور فقہ کے علوم کی حفاظت کی بجائے انہیں غیر موثر کرنا چاہتے ہیں،مدارس کے خلاف حکومت کی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں ،انہیں پیار سے کہنا چاہتے ہیں کہ ان سازشوں سے باز آجاﺅ ،آپ کبھی مدارس کو ختم نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں،قومی دھارے سے ہم نہیں آپ باہر ہیں،ہم قومی دھارے میں آنے کے لیے تیار ہیں آپ خود کو اسلامی دھارے میں لے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ ملا کو تنگ نظر ہونے کا الزام دیا جاتا ہے ،ملا وسیع النظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شکر ہے۔۔ طویل وقفے کے بعدبارش کے امکانات پیدا ہو گئے

مزیدخبریں