(نیوز ایجنسی) نواز شریف نے ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شاندار کامیابی پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاءکو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ پورے ملک میں انتخابی نتائج پشاور جیسے ہوں گے ، مولانا فضل الرحمن
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔فضل الرحمان نے لکھا کہ جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کے حصول، سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں ۔۔تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز