ایک کھرب 31ارب کی طلاق کسے۔۔اور کیوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ایک کھرب 31ارب یعنی55کروڑ پاؤنڈز ادا کرنے ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا میں بدترین سیلاب سے تباہی ۔ ۔ 27 افراد ہلاک ،70 ہزار بے گھر
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت کی جانب سے دبئی کے حکمران کے خلاف فیصلہ سنایا گیا ۔ عدالت میں شہزادی حیا بنت الحسین اور شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طلاق کا کیس چل رہا تھا۔ عدالت نے 25 کروڑ پاؤنڈ شہزادی حیا بنت الحسین کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ بچے بالغ ہونے پر ان کے اخراجات کے لیے بھی 30 کروڑ پاؤنڈز ادا کرنے کی گارنٹی مانگی ہے۔اس کیس کو برطانوی عدالت میں طے پانے والا طلاق کا سب سے مہنگا سمجھوتا قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوری میں لاک ڈائون کا امکان۔۔