(ما نیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بڑی پیش رفت، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹ کی قانون سازی برانچ کے گریڈ 18 کے افسر رانا اظہر کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صا دق سنجرانی نے رانا اظہر کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
یا د رہے کہ اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بناکر ہراساں کرنے کا کیس سامنے آیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس نے خواتین سے رابطہ کرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کی۔خواتین کو ہراساں کرنے والا رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم نکلا۔
یہ بھی پڑھیں:تھوڑا صبر۔۔اب ہونگی موسلا دھار بارشیں
ایف آئی آر کے مطابق خواتین نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بناکر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنائی اور اس سے پوچھا کہ وہ ان کی ویڈیو کیوں بنارہا ہے۔جس پر ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڑ لگادی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کی ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کی اپنی ویڈیو وائرل