وزیر اعظم کےمعاون خصوصی ایوب آفریدی کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Dec 22, 2021 | 23:48:PM
معاون، خصوصی، ایوب آفریدی
کیپشن: ایوب آفریدی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایوب آفریدی کے کروڑوں روپے کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ 

 دستاویز  کے مطابق ایوب آفریدی نے بحریہ ٹاون لاہور میں گھر کی مالیت 24 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار روپے ظاہر کی ،گلبرگ گرین اسلام آباد میں پلاٹ کی مالیت 11 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار روپے ظاہر کی۔ ایوب آفریدی نے دبئی میں گھر کی مالیت 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار روپے ظاہر کی ۔عجمان میں کمرشل جائیداد کی مالیت 3 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار روپے ظاہر کی گئی،دبئی میں ملٹی گیٹ کارپوریشن ایف زیڈ ای کی مالیت 3 کروڑ 38 لاکھ  94 ہزار روپے ظاہر کی گئی ،برطانیہ میں اہلیہ کے نام پر 16 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی ،اسٹاک ایکسچینج میں 31 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی ہے ،ڈی بینچرز میں 23 لاکھ 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی، جبکہ14 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد کا کیش ظاہر کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس میں 57 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی  ۔ ایوب آفریدی کے پاس کسی اور ملک کی شہریت نہیں ہے  ۔   واضح رہے کہ ایوب آفریدی کو گذشتہ ماہ مشیر سمندر پار پاکستانیز تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا تنظیم کے4 کارکن اغوا۔۔انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات۔۔رہائی مل گئی