پرویز الٰہی کے پاس ارکان کی تعداد پوری نہیں، عطاتارڑ

Dec 22, 2022 | 01:01:AM
پرویز الٰہی کے پاس ارکان کی تعداد پوری نہیں، عطاتارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کے ووٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں ؟پرویز الٰہی کے پاس ارکان کی تعداد پوری نہیں ۔
گورنر ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق چلے ہیں ، رولنگ صرف پوائنٹ آف آرڈر پر دی جاسکتی ہے ،گورنر پنجاب نے آئینی طور پر اعتماد کے ووٹ کا کہا، سیشن کے دوران بھی اعتماد کے ووٹ کاکہا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ منظور وٹو تب وزیراعلیٰ نہیں تھے جب ان کوووٹ لینے کا کہاگیا، منظور وٹو کیس اور اب کا معاملہ الگ ہے ۔عطا تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اکثریت اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتی ، پی ٹی آئی ارکان اپنے نام سے ایم پی اے کا ٹیگ نہیں ہٹوانا چاہتے ، پی ٹی آئی ارکان کو اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنا فضول ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - قومی
ٹیگز: