پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ: پی ڈی ایم کو جھٹکا

Dec 22, 2022 | 08:53:AM

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے دائر درخواست کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری نامدار کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے، عدالت سے درخواست گزار نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کی استدعا کی تھی۔

مزیدخبریں