اسمبلی کی تحلیل: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

Dec 22, 2022 | 10:14:AM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام بلا لیا گیا۔ اراکین اسمبلی وزیراعلی اور چئیرمین عمران خان کے فیصلوں کی توثیق کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ‏177 اراکین اسمبلی وزیراعلی اور چئیرمین عمران خان کے فیصلوں کی توثیق کریں گے، گزشتہ روز ق لیگ کے تمام 10 ایم پی ایز بھی ان فیصلوں کی توثیق کر چکے ہیں۔ اگلے جمعے یا ہفتے کو مسلم لیگ ن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

 آئینی طریقہ کار کے تحت سپیکر آفس کو تحریک عدم اعتماد ملنے کے 7 دن بعد نوٹس ایشو کیا جاتا ہے ‏اور اس کے اگلے 3 سے 7 دن کے دوران اسمبلی میں ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔ ‏اپوزیشن پارٹیز کو عدم اعتماد کے لیے 186 ووٹ چاہییں جبکہ ان کے پاس صرف 177 ووٹ ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 187 لوگ ہیں۔

مزیدخبریں