غیر معیاری سروس پر شہری کا ٹور کمپنی کیخلاف کیس، عدالت کا رقم واپس کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عدالت نے میاں بیوی کو پیکج کے مطابق سروس مہیا نہ کرنے پر ٹور کمپنی کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ صارف عدالت نے جوڑے کو 44 ہزار کی رقم فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
صارف عدالت کے جج عدنان مشتاق نے ایونٹ اینڈ ٹور ٹریول سروس علامہ اقبال ٹاون کے خلاف ڈگری کا حکم جاری کیا۔ واپڈا ٹاون کے رہائشی چودھری عمیر نے 3 لاکھ 6 ہزار ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
واپڈا ٹاون کے رہائشی چودھری عمیر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میاں بیوی کا ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں سیر کے لیے ایونٹ اینڈ ٹور ٹریول سروس سے پیکج طے ہوا لیکن ہمیں نہ کھانا دیا گیا اور نہ ہی رہنے کی سہولت مہیا کی گئی، اجتجاج کرنے پر ڈرائیور غصے میں آگیا اور کامونگی کے جنگل میں چھوڑ کر چلا گیا، جس کے بعد ہم 6 ہزار روپے کرایہ دے کر گھر پہنچے۔
صارف عدالت نے سماعت کے بعد ایونٹ اینڈ ٹور ٹریول سروس علامہ اقبال ٹاون کو ڈگری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔