(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ یوٹیوب پر اپلوڈ ہوئی اپنی جعلی ویڈیو دیکھ کر برہم ہوگئیں۔اشنا شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دُرِ فشاں نامی ایک یوٹیوب چینل کی جانب سے اپلوڈ کی گئی اپنی جعلی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ عموماََ میں اس طرح کی بے وقوفانہ حرکتوں کو نظرانداز کرتی ہوں لیکن یہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہورہی ہے اور اب تک اس ویڈیو کو آدھا ملین ویوز مل چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اُنہوں نےا پنی انسٹاگرام سٹوری میں مزید لکھا کہ میری جو ویڈیو اس چینل پر ایڈیٹ کرکے اپلوڈ کی گئی ہے وہ آج سے 2 سال پہلے اس وقت بنائی گئی تھی جب میں کتّوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر جذباتی ہوگئی تھی۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی، اس یوٹیوب چینل کو رپورٹ کریں۔