(ویب ڈیسک)ٹوئٹر میں ایک نئے فیچر ویو کاؤنٹ کو متعارف کرایا گیا ہے،اس نئے فیچر سے لوگوں کو اندازہ ہوسکے گا کہ ٹوئٹس کو کتنی بار دیکھا گیا ۔
اس فیچر کے بارے میں سب سے پہلے ایلون مسک نے 9 دسمبر کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔اب اسے باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا گیا ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ سے یہ جاننا زیادہ آسان ہوجائے گا کہ ٹوئٹس کو کتنی بار دیکھا گیا ۔اس نئے فیچر سے لوگوں کو اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی ٹوئٹ کتنی مقبول ثابت ہوئی۔