طالبان خواتین کے ذہنوں کو کبھی بند نہیں کر سکتے;ملالہ یوسف زئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔
طالبان چاہے افغانستان کے تمام کلاس روم اور یونیورسٹیاں ہی کیوں نہ بند کر دیں لیکن وہ خواتین کے ذہنوں کو کبھی بند نہیں کر سکتے۔ملالہ یوسف زئی کے مطابق طالبان لڑکیوں کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے، وہ سیکھنےکی جستجو کو کبھی نہیں مارسکتے۔
The Taliban may lock all the classrooms and university gates in the country — but they can never lock up women's minds. They cannot stop girls from seeking knowledge. They cannot kill the quest to learn. https://t.co/N6qR0yzMgO
— Malala (@Malala) December 21, 2022
خیال رہےکہ گزشتہ روز افغان وزارت اعلیٰ تعلیم سے جاری لیٹر میں تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنےکا حکم دیا گیا تھا۔