فواد چوہدری کے خون اور رگوں سے آصف زرداری کا نمک نکلے گا:حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میرا تعلق اس جماعت سے ہے جس نے اس بے قانون زمین کو آئین دیا اور لوگوں کو نئی راہیں دی۔ ہم نے ہمیشہ پارلیمان کی عزت دی۔

Dec 22, 2022 | 16:57:PM

(24 نیوز)پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میرا تعلق اس جماعت سے ہے جس نے اس بے قانون زمین کو آئین دیا اور لوگوں کو نئی راہیں دی۔ ہم نے ہمیشہ پارلیمان کی عزت دی۔


پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص ایسا ہے ملک میں جو کہ وہ کہتا ہے کہ اگر ہم حکومت میں نہ رہیں تو ملک میں کوئی بھی اسمبلی نہ ہو، لیکن ایسی ذہانت کے لوگ حکومت پر حمل
آور ہوتے ہیں۔فواد صاحب آپ اپنی زبان کو تھوڑا لگام دیا کریں، انتہائی دکھ کی بات ہے کہ وفاق کی علامت کو جنہوں نے شہادتیں دیں اور ملک کو بچانے کی کوشش کی وہ صوبائیت اور نفرت کو پھیلا رہے ہیں۔


حسن مرتصیٰ  کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کہتا کہ آصف علی زرداری کو پنجاب میں آنے پر پابندی لگادی جائے لیکن آپ ماضی میں آصف علی زرداری کو اپنا سیاسی باپ مانتا تھا۔فواد چوہدری کا اگر بلڈ ٹیسٹ کروایا جائے تو آج بھی اس کے خون اور رگوں میں آصف علی زرداری کا نمک نکلے گا، فواد چوہدری نمک حرام ہیں جو اپنے گھر والوں کو بھی نہیں بخشتے۔
 

مزیدخبریں