تعلیمی ادارے بند،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سکولز کل سے بند رہیں گے ، حکومت نے سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتے کے روز سکولوں میں چھٹیاں دے رکھی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو صوبہ بھر کے سکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔
خیال رہے کہ تعلیمی اداروں میں 24دسمبر بروز ہفتہ سے موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہو جائیں گی۔
دوسری جانب پنجاب کے کالجز میں بھی سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، سرکاری و نجی کالجز 24 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری و نجی کالجز 24 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نجی و سرکاری کالجز میں کلاسز کا دوبارہ آغاز 2 جنوری 2023ء سے ہوگا، جامعات اپنے شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رکھ سکتی ہیں،بی ایس فورتھ ایئر ڈگری پروگرام معمول کے مطابق جاری رہے گا اور امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔