ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 32 منٹ پر جڑواں شہروں کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر اور مرکز آزاد کشمیر تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی جیل میں 48 برس قید کی سزا بُھگتنے والا قیدی بے گناہ قرار
زلزلے کے دوران لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔