فواد چوہدری نے اشتہاری قرار دینے کے فیصلہ کو چیلنج کردیا

Dec 22, 2023 | 10:01:AM

(جمال الدین)سابق وفاقی وزیر و سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری  نے اشتہاری قرار دینے کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت آج کرے گی,عدالت نے فواد چودھری کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ  فواد چوہدری نے نجیب فیصل ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں