(ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد میں خواتین کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کردی۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ’میں اپنی بلوچ بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں جو جبری گمشدگیوں کے خلاف احتساب کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ‘
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنا ان کا حق ہے اور ان کی آواز سنی جانی چاہیے۔
خیال رہے کہ نگران حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی مارچ میں شامل تمام گرفتار خواتین اور جن افراد کی شناخت ہو چکی ہے، انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ جن کی شناخت نہیں ہوئی وہ تحویل میں ہیں، ان کے حوالے سے آج عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں چارج شیٹ کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج
یاد رہے کہ یہ مارچ تربت میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے چھ دسمبر کو تربت سے روانہ ہوا تھا۔