محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے
ہ پنجاب بھر کے ہسپتال 24گھنٹے میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس مریضوں کو دینے کے پابند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے سی ٹی سکین کی رپورٹس تین تین روز بعد دینے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے،شکایات کی فوری تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے موقع پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو فون کردیا۔
سیدمحسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتال 24گھنٹے میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس مریضوں کو دینے کے پابند ہوں گے،سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس تاخیر سے دینے والے ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، رپورٹس کی مریضوں کو بروقت فراہمی کے عمل کو ہر سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، زیرعلاج بچوں کی عیادت کی، ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے زیر علاج بچوں کی ماؤں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں،وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات دیں۔