مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان)لاہو رشہر کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت سمیت سبزی و فروٹ کی منڈیو ں میں اتار چڑھا ؤ کا سلسلہ جاری ہے ، مرغی مزید 7 روپے مہنگی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 7 روپے مہنگا ہونے سے 470 روپے تک پہنچ گیا،دیسی مرغی 1300 روپے کلوکے حساب سے فروخت ہونے لگی ،جبکہ انڈے بھی 359 روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پربھی غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، دالیں دستیاب نہیں ،آٹے ،چینی ،چاول کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنی لگی ،سبزی منڈیوں میں بھی گراں فروش بے قابو ہوگئے ہیں ، سبزی منڈیوں میں مہنگے داموں سبزیوں کی فروخت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ہو گیا