(ویب ڈیوسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ دلہا اور دلہن والوں میں کرسیاں چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لڑائی کی ابتدا کھانے کے وقت ہوئی جب مہمانوں کو مٹر پنیر کی ڈش پیش کی گئی تو باراتیوں نے پنیر نہ ہونے پر ہنگامہ کردیا۔ دلہن والے بھی پیچھے نہیں رہے اور بڑھ چڑھ کر حملے کیے۔ دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
پنیر پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگلی جنگ عظیم پنیر پنیر پر ہی ہوگی۔