کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کا فرد جرم عائد ہونے پر جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ میرا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ غزہ کے ساتھ مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر اظہار یکجہتی کیا ہے۔
عثمان خواجہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، جوتوں کے اوپر غزہ کے بارے میں جو لکھا وہ میرے جذبات کی ترجمانی تھی۔
An emotional Usman Khawaja addresses why he's speaking up for human rights issues this summer ☮️ #AUSvPAK pic.twitter.com/3QDjUWpjgG
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 22, 2023
اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کی ہے، ماضی میں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بازو پر پٹیاں باندھیں، بلے پر اسٹیکر لگائے تب کوئی ایکشن نہیں لیا گیا لہذا میرے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے جو ماضی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ رواں رکھا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں: باربر اعظم کا خاتون مداح کی فرمائش پر انکار ، دلچسپ وجہ سامنے آگئی
اسٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنا سیاسی پیغام نہیں بلکہ ’ذاتی سوگ‘ تھا اور وہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ضوابط کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔