لیسکو کےچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان مستعفی

Dec 22, 2023 | 13:08:PM

(شاہد سپرا) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے  چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے  چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان نے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر استعفیٰ دیا،حافظ میاں نعمان نے بطور چیئرمین اپنا استعفیٰ کمپنی سیکرٹری کو جمع کرا دیا۔

اس کے علاوہ  بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو کے ممبر فیصل کھوکھر نے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے استعفیٰ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:غیر شرعی نکاح کیس،بشریٰ بی بی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

مزیدخبریں